فیصل آباد ، پاکپتن (نمائندہ جنگ ، اے پی پی ) سانحہ ساہیوال کے خلاف مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کیے اور 4 افراد کے قتل کے ذمہ داروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے ساہیوال واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت ضلعی امیر انجینئرعظیم رندھاوا،صدر جے آئی یوتھ رانا عدنان خاں جنرل سیکرٹری عمر فاروق گجرنے کی ۔ کارکنوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے قاتلوں کوسر عام پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔