لاہور(آئی این پی) پنجاب بار کونسل نے ساہیوال واقعہ کیخلاف آج ( پیر) کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کے مطابق ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف آج ہڑتال کی جائیگی او روکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔ بار ایسوسی ایشنز میں واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔