• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی ،اعجازاحمد چوہدری

لاہور ( اکنامک رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری کی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ ساہیوال واقعہ میں قتل ہو نے والے خلیل کے گھرچونگی امرسدھو آمد مرحوم کے بھائی جلیل اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔اس موقع پر اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی وہ کم ہے ، وزیراعظم نے شفاف تحقیقات کے ساتھ واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہوں گے، ان کو قرار واقعی سزا ملے گی اور نشان عبرت بنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اوران کو حراست میں لے لیا گیا ، تحقیقات کی نگرانی خود وزیراعلی کررہے ہیں، جو گناہ گار ہوگا اسے سزا دیں گے ۔
تازہ ترین