لاہور( نمائندہ جنگ ) جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اعوان، حافظ نصیر احمد نورانی،علامہ اظہر حسین فاروقی،محمد ارشد مہر اور مفتی تصدق حسین نے ساہیوال کے قریب جعلی اور سفاکانہ پولیس مقابلے میں چار بے گناہ افراد کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد سی ٹی ڈی کی سابق کارر وائیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے جہاں معصوم بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ساہیوال حادثے سے ہر شخص دلی دکھ محسوس کر رہا ہے۔