• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کی سڑک پر ایک دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب مصروف شاہراہ پر ایک شتر مرغ مٹر گشت کرتادکھائی دیا۔

یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاں سڑک پر ایک شتر مرغ نہ صرف آزادی سے گھوم رہا تھا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی خوب محظوظ کر رہا تھا۔

سڑک کے بیچوں بیچ گھومتے شتر مرغ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظ راپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق شتر مرغ اپنے مالک کے پنجرے سے بھاگ نکلا تھا تاہم مقامی افراد نے کچھ گھنٹوں بعد شرارتی شتر مرغ کو پکڑ کر سڑک کلئیر کروائی گئی اور اُسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین