• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولش وزیراعظم کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

ڈونلڈ ٹسک — فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹسک — فائل فوٹو

پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم نے ایران میں موجود اپنے شہریووں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کے انخلاء کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ انتباہ سفارتی یا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے تاکہ پولینڈ کے شہری بروقت اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔

دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید