• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر حکومت خود گر گئی تو زرداری صاحب کا کیا کمال ہوگا، خالد مقبول

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت خود ہی گر گئی تو زرداری صاحب کا کیا کمال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے لیے ہمیشہ ایم کیوایم پاکستان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں صحافت میں جدت سے متعلق سوفٹ ویئر کی لاونچنگ تقریب ہوئی ، جس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری نے شرکت کی۔

بعدا زاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کی طرز کی جامعات کھولنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نت نئے سوفٹ وئیر کی ایجاد کے باعث زندگی بہت آسان ہوگئی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے چاہنے والے بہت ہیں، حیدرآباد کے جلسے نے بتادیا ہے کہ ایم کیوایم اب بھی مضبوط جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقاتین ہوتی رہتی ہیں پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین