• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرتار پور راہداری، پاکستان کی بھارت کو دورے کی دعوت

کرتارپور راہداری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے بھارتی سرکار کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے نئی دہلی بھجوادیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان 2019ء میں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا جو تمام مذاہب کا احترام کا درس دیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لئے وفد جلد اسلام آباد بھیجے۔

پاکستان نے تجویز دی ہے کہ بھارت وفد کی آمدپر ہونے والے دونوں ممالک کے مذاکرات سے معاہدے کو جلد حتمی دی جاسکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن کے مطابق پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان علاقائی امن و ترقی کےلئے کام کرتا رہے گا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل کرتار پور پر فوکل پرسن تعینات ہیں۔

کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہیں۔ کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا، جبکہ دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔ دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔ واضح رہے کہ کرتارپور میں اس مقام پر بابا گرونانک صاحب نے زندگی کے آخری 18 سال گزارے ۔انھوں نے سکھوں کے دوسرے گرو کے طور پر اپنا جانشین مقرر کیا اور یہیں بابا گرو نانک کا انتقال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر کو بھارتی وفد کی موجودگی میں کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

تحصیل شکر گڑھ میں واقع گوردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین