پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر سیاسی جماعتوں کو منافرت نہیں پھیلانی چاہیے۔
قمر زمان کائرہ نے چونگی امرسدھو لاہور میں جاں بحق ڈرائیور ذیشان کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے تعریت کی۔
اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلائیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ جتنے بھی افراد اس واقعہ میں جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی میں ان خاندانوں کے افراد کو بھی شامل کرنا چاہیے تھا۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ گاڑی کو باآسانی روکا جاسکتا تھا،بچوں پرگولیاں کیوں برسائی گئیں؟