محکمہ داخلہ پنجاب سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی جے آئی ٹی میں 2 ارکان کا اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ خالد ابوبکر اور فلک شیر ڈی ایس پی صدر ساہیوال کا نام بھی شامل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی معاونت کےلئے 5 تھانے دار مقرر کردیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال سے انسپکٹر امداد حسین اور سب انسپکٹر ریاض احمد جبکہ انویسٹی گیشن برانچ آئی جی آفس سے انسپکٹر منظور احمد اور ایس آئی رانا محمد یونس جے آئی ٹی میں شامل کے گئے ہیں۔
انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر لاہور سے اے ایس آئی زاہد اقبال بھی جے آئی ٹی کا حصہ بنا ئے گئےہیں،5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین کر رہے ہیں۔
جبکہ ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی فلک شیر کے ساتھ دو خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی ٹیم میں شامل ہیں۔