• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کا صوبائی ، وفاقی حکومتوں کے منفی رویئے پر اظہار تشویش

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،این این آئی ) مسلم لیگ ق کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ملک کے سیاسی و معاشی حالات زیر غور آئے خاص طور پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے استعفٰی پر ارکان نے خیالات کا اظہار کیا۔ پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں میں موجودہ صوبائی اور و فاقی حکومت کے منفی رویوں پر تشویش کا اظہار کیا،کامل آغا نے کہا کہ ہم دوستی اور دشمنی دونوں پوری طرح نبھاتے ہیں ،عمران خان کایہی رویہ رہاتوساتھ چلنامشکل ہوجائیگا، مسلم لیگی قیادت چودھر ی شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو آگاہ کیا۔کے پی کے سے ایم پی اے مفتی عبید الرحمن نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور چوہدری شجاعت کو کے پی کے کہ معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔
تازہ ترین