کراچی، لاہور(نیوزڈیسک،جنگ نیوز)سانحہ ساہیوال، وکلا کا احتجاج اور ہڑتال، عدالتوں کا بائیکاٹ ،لاہور ہائیکورٹ میں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ساہیوال واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے،فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر کے وکلاءنے پیر کو مکمل احتجاجی ہڑتال کر تے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا ۔