• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دکی(نمائندہ جنگ) کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکے سے دوبھائیوں سمیت 6 کانکن جاں بحق اور 13بے ہوش ہو گئے۔ کان بیٹھ جانے کے باعث4 کانکن اندر پھنس گئے۔ 19گھنٹے بعد لاشوں کو مقامی کانکنوں نے نکال لیا۔ تفصیلات کیمطابق دکی کی مقامی کول کمپنی میں کوئلہ کان کے اندر دوران کانکنی اچانک زہریلی گیس بھرنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے کان کا بیشتر حصہ بیٹھ گیا جس کے نتیجے میں 4 کانکن 1700فٹ گہرائی میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کےلئے دیگر کانکنوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریسکیو کارروائی شروع کی تو کان کے اندر وقفے وقفے سے جانے والے دو امدادی کانکن عبدالغنی ولداسپین اورمحمدعمرولدعبدالشکور جاں بحق جبکہ 13 کانکن دلبر ولد سید حسین، قدرت اللہ ولد حیدر ،محمدولی ولد عبدالروف، سرورولد غلام صدیق، شیرمحمد ولد خان، محمد نورانی ولد عبدالشفیق، نصراللہ ولد عبدالغفار، محمدرحیم ولدمحمدفضل، عبدالغفار ولد تاج محمد، محمدعالم ولد قابل، بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ متاثرہ کانکنوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین