• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،پی پی کا جے آئی ٹی پر عدم اعتماد، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی نے سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کریں ، وزیر قانون پنجاب استعفیٰ دیں، عوام افواج پر مکمل اعتماد کرتی ہے، وزیر قانون پنجاب نے کس بنا پر اسٹیٹمنٹ دیا ہے۔ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سحر کامران نے کہا کہ وزیر اعظم کو ٹویٹر پر بیانات جاری کرنے کی بجائے جوڈیشل کمیشن بنانی چاہیے جس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کریں، ہم اس جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کرتے ہیں، اس موقع پرمرکزی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز لائر فورم شائستہ کھوسہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے نامعلوم افراد کے نام مقدمہ درج کیا گیا۔
تازہ ترین