• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی نہیں مانتے،جوڈیشل انکوائری کی جائے:پیپلزپارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، رائو ساجد علی،چوہدری یاسین، خواجہ عمران، راضیہ رفیق، نورین قیصر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر موجودہ حکمرانوں کی جھوٹی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کر کے جے آئی ٹی کا بے بنیاد فیصلہ سنا دیا ہے جسکو قوم تسلیم نہیں کرتی ،وزیر اطلاعت فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان کی پھرتیاں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں،واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، دریں اثنامخدوم احمد محمود سے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے لاہور میں ملاقات کی۔
تازہ ترین