• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کھلی دہشتگردی ہے،حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی :اظہر اقبال حسن

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے انتخابی نشان ترازو اور پر چم پر حصہ لے گی ہماری کرپشن فری پاکستان تحریک جاری ہے ،15فروری سے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم چلائے گی،موجودہ اور سابق حکومتوں میں صرف نام کا فرق ہے کام نہیں، سانحہ ساہیوال کھلی دہشت گردی ہے حکومت کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ دیر نہیں چلے گی ، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے میڈیا کو آر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق، انجینئرچودھری محمد سجاد بھی اُن کے ہمراہ تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال نے گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے، جماعت اسلامی سمیت پوری قوم5فروری کو بھر پور یکجہتی کشمیر کا مظاہرہ کرے گی۔دریں اثناامیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نےانحہ ساہیوال کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ نے انسانیت کو شرما دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے لئے یہ افسوس ناک واقعہ ٹیسٹ کیس بن گیا ہے۔
تازہ ترین