سکھر شہر بجلی کے پول اور ہائی وولٹج تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے باعث شہر کے مختلف فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے، تاہم بجلی بند ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی کے پول اور ہائی وولٹج تاروں میں آگ لگنے کا واقعہ سکھر شہر کےعلاقے نیو پنڈ امان اللہ چوک میں پیش آیا، جہاں آگ لگنے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
گیارہ ہزار کے وی کی تاروں میں کرنٹ ہونے کے باعث ہائی وولٹج تاریں امان اللہ چوک پر آگریں ، ریسکیو ٹیم نے امان اللہ چوک کی جانب آنے والے راستے ٹریفک کیلئے سیل کردیئے اوربجلی بند ہونے کے بعد آگ بجھانے کا آپریشن شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار شکایت کرنےکے باوجود سیپکو انتظامیہ نے تاروں کی مرمت نہیں کی جس کے باعث بجلی کے پول میں آگ لگنے کاواقعہ پیش آیا ۔