• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب حادثہ، 27 لاشیں ایدھی سردخانے کراچی منتقل

بلوچستان میں حب بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقعے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کے ڈی این اے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع ایدھی ہوم کے مطابق حب بیلا کراس کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 27 افرد کی میتیں ایدھی ہوم لائی گئی ہیں۔

سعد ایدھی کے مطابق 26 لاشیں بیلا سے جبکہ ایک کو سول اسپتال کراچی سے یہاں لایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافر کوچ بیلا کراس کے مقام پر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی، جس سے کوچ اور ٹرک میں آگ لگ گئی، بس میں ڈرائیور، کنڈیکٹر سمیت 33 مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

حادثہ میں زخمی ہونے والے4 سول اسپتال کراچی اور 2 بیلہ کے اسپتال میں زیر علاج ہےجن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بعض مسافروں نے شعلوں بھری بس سے کود کر اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی ۔

پولیس نے حادثے کے نتیجے میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں ، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین