• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ گزشتہ دنوں کراچی میں فلمی تقریبات کا سلسلہ پوری توانائی کے ساتھ جاری رہا۔ نئی پاکستانی فلم ’’دہلی گیٹ‘‘کی افتتاحی تقریب پورٹ گرانڈ میں منعقد ہوئی، جس میں نامور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ نام ور ہدایت کار و اداکار جاوید شیخ ، سعود، میرا ، یوسف حریم ، یاسر خان دیگر نے تقریب کے رنگوں میں اضافہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میوزیکل ، رومانٹک اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلے گی۔ سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ’’دہلی گیٹ‘‘ ایک عوامی دل چسپی کی حامل فلم ہوگی۔ فلم میں ہیرو یاسر خان ہوں گے، جب کہ دیگر فن کاروں میں نیر اعجاز ، راشد محمود ، شفقت چیمہ اور سلمان شاہد بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(الف عین الف )

تازہ ترین
تازہ ترین