• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائی کورٹ نے مہنگی ادویات کے خلاف درخواست نمٹادی

Latest News
لاہور...... ہائی کورٹ نے پی آئی سی میں مہنگی ادویات کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے، ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فریحہ مجید کی درخواست پر سماعت کی ، اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نےوکیل شیراز ذکاء کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔

داخل درخواست میں کہا گیا تھا پی آئی سی میں مہنگی ادویات کی فروخت کی نشاندہی کرنے والی خاتون کو تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالتی حکم کے باوجود تحقیقات غیر جانبداری سے کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعاکی تھی کہ تحقیقات کو شفاف اور غیر جانبدار بنایا جائے ،کسی کو اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ درخواست پر سیکریٹری صحت اور خواجہ احمد حسان کو درخواست گزار خاتون کو انکوائری کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین