• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ ڈرامہ،وفاق کراچی کی اسکیموں پر سنجیدہ نہیں، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے بجلی، گیس اور ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا جو جن چھوڑا ہوا ہے اس کے بعد یہ منی بجٹ ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں ہے، منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے کسی بھی بڑے منصوبے پر پیسہ نہیں لگانا چاہتی اور وہ کراچی کی اسکیموں پر سنجیدہ نہیں ،کراچی کے حالات اب بہتر، شاید رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے کی ضرورت نہ رہے، سانحہ ساہیوال کے بعد وفاقی وزراء اور دیگر کے تبدیل ہوتے ہوئے بیانات شکوک و شبہات میں اضافہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین