لاہور(نمائندہ خصو صی،نمائندہ جنگ،جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ساہیوال سانحہ نے ایک بار پھر سانحہ کراچی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن ، بلوچستان کے سانحات کو نمایاں کردیاہے ۔ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے سانحہ ساہیوال پر انتہائی دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے ۔قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کے سربراہ کے بیان سے قوم کو سخت مایوسی ہوئی ہے پرویز ملک، اور عامر خان نے کہا ہے کہ ساہیوال میں انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ 25جنوری کو سانحہ ساہیوال کے حوالے سے یوم مذمت منایا جائے گا جبکہ خطباء اور علماء کرام سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جمعہ کے خطبہ میں اس کی مذمت کریں گے اور بتائیں گے کہ بے گناہ افراد کو ہلاک کرنا کتنا بڑا گناہ اور انسانیت کا قتل ہے