• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے ایران کی ایئر لائن پر پابندی عائد کر دی

برلن(اے پی پی) جرمنی نے ایران کی ایئر لائن ماھان ایئر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جرمنی کے اعلیٰ حکومتی اہلکار کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سلامتی سے متعلق تحفظات کے علاوہ ایسے خدشات بھی ہیں کہ اس ایئر لائن کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ایئر لائن 2011ءسے امریکی پابندیوں کی فہرست پر ہے۔ یورپی یونین کے متعدد ممالک ایران پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ یورپی براعظم پر حملوں کے لیے جاسوسی کے عمل میں مصروف ہے۔پابندی کی زد میں آنے والی ائیرلائن ایران کی دوسری بڑی ایئر لائن ہے اور اس کی ہفتے میں چار پروازیں تہران اور جرمن شہروں ڈوسلڈروف اور میونخ کے درمیان چلتی ہیں۔
تازہ ترین