کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لے گی، جس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر کریں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مشکلات کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے ابتدائی تین میچوں میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کیا تھا،لیکن ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پوری لیگ سے باہر کردیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ نے پاکستان کے حوالے سے سخت فیصلہ کرتے ہوئے فی الحال اسے عالمی مقابلوں میں شر کت سے بھی روک دیا ہے ۔