• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری، فریال کی ضمانت میں 14فروری تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ا سپیشل جج بینکنگ کورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پرملو ث سابق صدر آصف زرداری ا نکی بہن فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک کے لئے توسیع کرتے ہو ئے انور مجید اور د یگر کی د ر خو ا ست ضمانت کی سماعت چھہ فروری تک کے لئے ملتو ی کر د ی۔ بد ھ کے ر و زبینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سما عت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری،فریال تالپور، اومنی گروپ، انور مجید کے بیٹے ملزم نمر مجید، ذوالقرنین مجید، شہزاد جتوئی جو کہ عبوری ضمانت پر ہیں حا ضر ہو ئے جبکہ ملز ما ن حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو بھی پیش کیا گیا ۔جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید کو پیش نہیں کیا جا سکتا کیو نکہ انور مجید این آئی سی وی ڈی(قومی ادارہ برائے امراض قلب) میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین