اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی جانب سے آصف علی زرداری کی عوامی عہدہ کیلئے نااہلی کیلئے دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردی ہیں ،بدھ کے روز واپس کی گئی درخواستوں پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ہے ،فورم کی دستیابی کے باوجود درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔