لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر کسی کو پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ضرورت نہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مطمئن نہیں یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اس پر پورے ملک میں ایک ہی آواز ہے اور سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔