• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو شدید زخمی کرنے کاالزام ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور عظیم اللہ مشوانی نے مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کرنے اور شہری کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چمکنی تھانے کے حوالہ کردیا گزشتہ روز جب ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران سپیشل پراسیکیوٹر سید بلال جان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حیدر علی عزیز ساکن خان گڑھے پر الزام ہے کہ انہوں نے مستوارت کے تنازعے پر مدعی مقدمہ جانس کو پھندو چوک میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد ملزم کے خلاف اقدام قتل مقدمہ درج کیا گیا ۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی اسی طرح فاضل عدالت نے سابقہ دشمنی فائرنگ کرنے اور قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ارمڑ کے حوالہ کردیا۔ گزشتہ جب ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران سپیشل پراسیکیوٹر سید بلال جان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گوہر علی ارمڑ بالا پر الزام ہے کہ انہوں نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے مدعی مقدمہ بہرام کے بھائی کو دو سال پہلے قتل کیا اور اس کے بعد ملزم روپوش تھا ، عدالت سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔
تازہ ترین