کراچی پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ہونے والی شادی کی تقریب میں کھلے عام فائرنگ کی گئی۔
سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پولیس نے اپنے سربراہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا تے ہوئے شادی کی تقریب میں ایس ایچ او کی موجودگی میں کھلے عام فائرنگ کی۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے خود کار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، اس موقع پر بنائی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختلف اقسام کے ہتھیاروں کا بے دریع استعمال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ کی جانب سے شادی اور دوسری تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے اور پولیس کو سختی سے ان احکامات پر عمل درآمد کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔