• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی سے بات بننے والی نہیں‘

پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی سے بات بننےوالی نہیں،تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر بات کے موقع پر آج اسمبلی میں قائد ایوان موجود نہیں تھے،قائدایوان کی موجود نہ ہونے سےحکومت کی سنجیدگی کااندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچ سامنے لانے کے لیئے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے،ہم سانحہ ساہیوال پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتے،حکومتی وزراء سانحہ ساہیوال پر غیر ذمہدارانہ بیانات سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی میں جو ان کیمرا بریفنگ دی گئی ہے اس پر مطمئن نہیں ہیں، جے آئی ٹی وقت کا ضیاع ہے، قوم میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین