وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نوازصاحبہ غلط انفارمیشن پھلارہی ہیں کہ نوازشریف کومناسب طبی امداد نہیں دی جارہی۔
ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف فیملی کو نوازشریف سے ملاقات کے لیےکبھی نہیں روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی فیملی کو ہر وقت اجازت ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق جو ڈاکٹرز نے تجویز کیا اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ان کا معائنہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے وہ جھوٹی خبریں مت پھیلایا کریں، پی آئی سی سے بھی نواز شریف کا چیک اپ کرایا جاچکا ہے۔