• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز غلط معلومات پھیلا رہی ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

  لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز غلط معلومات پھیلا رہی ہیں،حکومت پنجاب کی طرف سے شریف فیملی کو نواز شریف سے ملاقات کرنے سے کبھی نہیں رو کا گیا۔ ایک ٹویٹ میں ترجمان وزیر اعلٰی نے بتایا کہ شریف فیملی جیل کے اوقات کار میں کبھی بھی ان سے ملاقات کر سکتی ہے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج اور ڈاکٹر ز کے بورڈ کی سفارشات کے مطابق ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ن لیگ کی رہنما سیاسی ہمدردی کیلئے جھوٹے بیانات اور من گھڑت بیانات جاری کرتی رہتی ہیں ۔
تازہ ترین