لاہور(خبرنگارخصوصی)جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال سے معاشرے کا المناک پہلو ابھر کو سامنے آیا ہے وزراء کو ہر دن موقف بدلنے کی بجائے اپنی غلطی تسلیم کر لینی چا ہیے۔ لیاقت بلوچ نے لا ہورہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام بک فئیر کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فوج سمیت پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ تمام اداروں کو ازسر نو اکھٹا کریں ۔لیاقت بلوچ نے کہا ایک سال میں 3 منی بجٹ پیش کرنا حکومت کی نااہلی ہے ۔ حکومتی نما ئندے سود کی شرح کو بڑھا رہے ہیں کشکول لے کر گھوم رہے ہیں ۔