• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس لاہور اور مری کوعوام کیلئے روزانہ کھولنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصو صی+این این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب گورنر ہاؤس لاہور اور مری کوعوام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، گورنر ہاؤس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کیلئے کینٹینز بھی بنائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کی عمارت کے فرنٹ لان، جھیل، بارہ دری، ٹینس کورٹ، پہاڑی، منی چڑیا گھر اور باغات کوعوام کیلئے کھولا جائے گا۔جس کی تزئین وآرائش پر آنیوالے اخراجات گورنر ہاؤس برداشت کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس لاہور اور مری کو روزانہ کی بنیا دپر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
تازہ ترین