لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ انتہائی اذیت ناک ہے، خاندان اور بچوں کی دنیا اجاڑ دی گئی، ریاستی دہشتگردی کے دکھ ہم نے سہے ہیں، ہم اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں،ذمہ داروں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے اور مظلوم خاندان کا مکمل تحفظ ہونا چاہیے،گزشتہ روز انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والی اشرافیہ نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہونے دی تھی۔