وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ زرداری صاحب سسرال جائیں گے، میں خود بیمار ہوں اور آپ کو چور، ڈاکوؤں اور لٹیروں کی پڑی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے فریٹ کا ہیڈکوارٹر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یکم سے 28 فروری تک گنیز ورلڈ رکارڈ کا رکارڈ توڑ دوں گا، اس دوران ٹرین میں ہی رہوں گا، وہیں سوؤں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میزائل بنا سکتا ہے، سٹرک بنانا آسان ہے، ٹریک اور انجن بنانا مشکل ہے، ہماری فیکٹریاں انجن بنا سکتی ہیں لیکن آج ایک ایک پرزہ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے جو کے سی آر کا راستہ روکے گا اس کو روند کر چلے جائیں گے، کے سی آر کی کمیٹی کا اعلان کر رہا ہوں، جس کو ہیڈ میں اور سپروائز وزیراعظم کریں گے۔