اسلام آباد(طاہر خلیل+ایوب ناصر) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں چار شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کو بظاہر سازش قرار دے دیا ہے اور ذیشان کے دہشتگرد ہونے کے ثبوت طلب کرلئے ہیں،اجلاس میں ابتدائی رپورٹ پیش، داخلہ کمیٹی کے ارکان کی طرف سے سوالات پوچھنے پر آئی جی پنجاب ناراض ہوئے پھرمعذرت کرنا پڑی ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے جمعہ کو قائمہ کمیٹی کے روبر پیش ہوکر اب تک کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب فضل اصغر نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ذیشان دہشت گرد تھا جس پر قائمہ کمیٹی نےذیشان کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت طلب کرلئے۔