لاہور (نمائندہ جنگ) سانحہ ساہیوال کے خلاف جماعت اہلحدیث پاکستان کی طرف سے یوم مذمت منایا گیا جبکہ نماز جمعہ کے بعد جماعت کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کی قیادت میں برانڈرتھ روڈ چوک دالگراں میں ایک مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جس سے حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصر، مولانا بشیر سلفی، مولانا جابر حسین کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔