راولپنڈی (نیو زرپورٹر ) امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ حکومت ریاستی دہشتگردوں کوبچانے کیلئے سانحہ ساہیوال میں بے گناہ شہداء کو دہشتگردثابت کرنے کے ثبوت تلاش کررہی ہے ،قاتلوں سے انصاف کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ مجلس شوری ٰ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل انکوائری خوش آئندہے۔ جس طرح سابقہ حکومتوں میں لوگوں کو قتل کیا جارہاتھا، اسی طرح موجودہ حکومت بھی لوگوں سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے،کسی مہذب معاشرے میں معصوم بچوں اورعام شہریوں کے قتل عام کی اجازت نہیں ہوتی ۔ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صوبائی مجلس شوریٰ کے اختتامی سیشن اورذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اتفاق رائے سے منصوبہ عمل2019ء اوربجٹ کی منظوری دی گئی۔اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،محمدعثمان آکاش،حاجی جاوید اقبال چیمہ ، شمس الرحمن سواتی، انعام الحق اعوان ،اویس اسلم مرزا،رضوان احمد، محمدضیغم مغیرہ ، قاضی محمدجمیل، پروفیسراطہرشیخ سمیت اراکین شوریٰ وامرائے اضلاع نے بھی اظہارخیال کیا ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ یکم فروری سے ملک بھرکی طرح صوبے بھرمیں بھی جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیرویک منایا جائے گا ۔