• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدو، اوچ اور سبی ٹرانسمیشن لائن بحال، متاثرہ علاقوں کوبجلی کی فراہمی جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح220KVڈبل سرکٹ گدو،اوچ اور سبی ٹرانسمیشن لائن شدید دھند کے باعث ٹرپ کرگئیں تھیں جس کے نتیجہ میں کوئٹہ سمیت ڈیرہ مرادجمالی، نصیرآباد، سبی،بولان، مستونگ، قلات، نوشکی اورچاغی کے علاقوں کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی ۔اس دوران کوئٹہ شہرکو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی تاہم مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی۔
تازہ ترین