• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :بارش کے بعد بجلی اور صفائی کا نظام درہم برہم

سکھر+ڈوکری+نوشہروفیروز(بیورورپورٹ/نامہ نگار ا ن)سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں جمعہ کو ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد بند ہوگیا، بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کچھ دیر پڑنے والی بارش سے بجلی اور صفائی ستھرائی کانظام درھم برھم ہوگیا، شہر کے اکثریتی علاقو ں میں بارش کے آغاز پر ہی بجلی بند کردی گئی جو 5سے6گھنٹے تک مسلسل بند رہی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر کے مختلف علاقوں جن میں بندر روڈ، گھنٹہ گھر، مینارہ روڈ، ڈھک روڈ ، باغ حیات علی شاہ، لیاقت چوک، نشتر روڈ، میانی روڈ، قریشی روڈ، پرانا سکھر، نیوپنڈ سمیت شہر کے اکثریتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن کے باعث لوگ مشکلات سے دوچار رہے۔ ڈوکری۔ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ھوگیا جس کے بعد ھزاروں افراد نے سندھ کی عظیم اور قدیم ثقافتی مقام موئن جو دارو کا رخ کیا اس موقع پر گھومنے کیلئے آنے والوں نے جنگ کو بتایا کہ اپر سندھ میں کوئی خاص تفریح گاہ نہ ھونے کی وجہ سے جب کبھی موسم خوشگوار ھوتا ھے تو وہ موئن جو دارو دیکھنے آتے ھیں لوگوں کو نہ صرف قدیم تھذیب دیکھنے کو ملتی ھے بلکہ علا قے کی سیر بھی ھوجاتی ھے۔ نوشہرو فیروز۔کے مختلف شہروں میں مورو، پڈعیدن، مٹھیانی، ٹھاروشاھ، کنڈیارو، بھریا اور ديگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہلکی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے جس وجہ سے شہرویوں نے بونداباندی موسم کو انجواء کرنے کے لئے گھروں سے باہر آگئے۔محراب پور ۔کوٹری کبیر،خان واہن اور دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ،نوجوانوں کے گروپ سڑکوں پر نکل آئے اور اندرون سندھ چھٹی کے دن اور برسات سے لطف اندوز ہوتے رہے،آباد گار رہنما عبدالمجید راہی،ملک موج الدین نے بتایا کہ حالیہ بارشیں گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہے ۔
تازہ ترین