• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات وواقعات میں 6 افراد ہلاک، 20زخمی

سکھر +نواب شاہ+ مٹھی(بیورورپورٹ+نا مہ نگاران) تیز رفتار کار بے قابو ہوٹکرا گئی ,مختلف حادثات وواقعات میں 6 افراد ہلاک، 20زخمی ، نوجوا ن کا اقدام خودکشی ،سکھر۔ بچل شاہ میانی میں پلاٹ پر قبضے کے تناز ع پر دو گروہوں میں تصادم کےنتیجےمیں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوعلاج کیلئے سول اسپتال پہنچایاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔پراناسکھر کے علاقےوسپور محلے میں دکان میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان خاکسترہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بنائی جاتی ہے۔نواب شاہ۔۔قومی شاہراہ دولت پور بائی پاس کے مقام پر مورو سے نواب شا ہ جانے والی مسافر وین ،کار سے ٹکرا کر الٹ گئی پولیس کے مطابق حادثے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے۔ڈگری۔۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دوسری کار سے ٹکرا گئی ـ تصادم میں ایک شخص عامر حسین ولد نیاز حسین معمولی زخمی ہوا ۔جسے نجی اسپتال پہنچایا گیا۔ٹھری میرواہ۔۔گاوں ڈیڈھانو میں نوجوان آفتاب احمد دستی نے پستول سے فائر کرکے خودکشی کرنے کی کوشش کی ، نوجوان کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث خیرپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔خیرپورناتھن شاہ۔۔ انڈس ھائی وے پر واقع باریچا اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتا وین کی ٹکر سے نوجوان انور علی لوندہلاک ہوگیا۔ جبکہ شالمانی اسٹاپ کے مقام پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار نوجوان کمال خان عیسانی زخموں کی تاب نہ لاکر حیدر آباد کے اسپتال میں چل بسا۔ دریں اثناء امیرپیر کے میلے سے ضلعی ھیڈکواٹر واپس جانے والے زائرین کی دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکلوں پر سوار معین،جانی جونیجو،نوید قمبرانی اور طالب شاھانی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ موند ناکہ کے مقام پر چلتے رکشا سے گرنے سے لڑکا فیروز ولد گلشیر اوڈ زخمی ہوگیا۔ رشید وگن پولیس نے گیریلو کے قریب لا پتہ ہوجانے والے گوردھن داس کی لاش پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔علاوہ ازیں انڈس ھائی وے پر واقع جانی بند موڑ کے مقام پر تیز رفتار کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ساجد اورسونو سمیت تین افراد جبکہ سید پور کے مقام پر دو موٹرسائیکلو کے درمیان تسادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔مٹھی۔۔تھرپارکر پولیس کے جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 3570مضر صحت خشک گٹکا سفینا برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔ ایس ا یچ او مٹھی عبدالستار سمو ں نے پولیس کے ہمراہ چھا پہ مامار کر منشیات فروش نیتسنگھ ولد بھمر سنگھ کو گرفتار کر کے 3570پکیٹ سفینہ گٹکا جبکہ گاو ں رائلو رند کے نزدیک دیوان ولد میگھواڑ کو گرفتار کرکے 420پکیٹ گٹکا برآمد کر کے دونون کیخلاف منشیات ایکٹ تحت مقدمہ در ج کر کے لاک اپ کردیا ۔جیکب آباد۔۔۔ نامعلوم چورمحنت کش سچل شیخ کے گھرکے تالے توڑکر گھرکا صٖفایا کرگئے محمد سچل شیخ نے بتایاکہ چور ر نقدی اوردیگر قیمتی سامان لے گئے۔ دوسری جانب گورنمنٹ حمیدیہ ہائی اسکول کے استاد خمیسوخان بروہی کی موٹرسائیکل چوری ہونے کے خلاف خمیسو خان نے پریس کلب کے سامنے احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ چاردن پہلے اسکول سے موٹرسائیکل چوری ہوئی ایس ایس پی جیکب آباد عبدالقیوم پتافی سے ملاہوں ایس ایس پی کی یقین دہانی کے بعد بھی پولیس موٹرسائیکل برآمد کرانے میں ناکام ہے استاد خمیسو خان نے موٹرسائیکل برآمد گی کے لیے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ۔گھوٹکی۔۔مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا ۔ واقعہ گیمڑو کے علاقے خان گوٹھ میں پیش آیا ،جہا ں رات گئے تین سے زائد حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں غلام محمد اور نازل چانڈیو کو قتل کر د یا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائی شھدادکوٹ کے علاقے واراہ کے رہائشی تھے اور گھوٹکی میں باغات میں محنت مزدوری کرتے تھے۔میرپور ماتھیلو۔۔۔قومی شاہراہ پر میرپور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی جو یوریہ کھادسےبھری ہوئی تھی ا لٹنے سے ڈرائیور ظہور ملک بوریوں تلےدب کرجاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین