اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان میں متعین جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے تمام غیر ملکی سائیکلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ذاتی استعمال کیلئے پاکستانی سائیکل کو ترجیح دی تاہم اُن کے لئے سرخ رنگ کی پسندیدہ سائیکل خریدنے میں خاصی دشواری اور انتخاب میں مشکل پیش آئی ۔ مارٹن کوبلر جو اپنی سفارتی سرگرمیوں کیساتھ ذاتی حیثیت میں بھی خاصے فعال اور متحرک نظر آتے ہیں اور اُس کا اظہار اور تفصیلات ٹوئیٹ میں لوگوں سے شیئر بھی کرتے ہیں ۔ ہفتے کو اپنی تعطیل کے روز انہوں نے اسلام آباد میں سائیکل کی خریداری کیلئے خاصا وقت گزارالیکن اُنہیں اپنی پسندیدہ سائیکل راولپنڈی سے ملی۔