کوئٹہ(سٹی ڈیسک)نواں کلی بائی پاس زیارت کراس لنک روڈ پختہ نہ ہو سکا ‘ٹریفک کی روانی متاثر ‘ لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےتفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس کا تعمیراتی منصوبہ کئی سال سے تشنہ تکمیل ہے دوسری جانب سرکاری زرغون ہائوسنگ سکیم کو توسیع دیکر روڈ سے منسلک کر دیا گیا جبکہ سڑک پر بجری ڈال دی گئی لیکن اس کی پختہ تعمیر کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار ہے اہل علاقہ نے صوبائی حکومت اور بی ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ پل اور بائی پاس روڈ فوری تعمیر کیا جائے ۔