پشاور( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر ڈاکٹرمحمدامجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کی زیرنگرانی پشاورکینٹ میں منعقدکی گئی جس میں ایکسین کینٹ،پشاورکینٹ ڈویژن کے ایس ڈی اوز،ریونیو آفیسر، ناظمین ،کونسلرزاورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ۔اس موقع پر 14 نئے کنکشنز لگائے گئے ،دو میٹروں کی ری کنکشن کی گئی ،جبکہ نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.17 ملین روپے کی ریکوری ہوئی ،21 جرمانے معاف کئے گئے جبکہ دو ٹرانسفارمروں کے بشز بھی ٹھیک کئے گئےاور 14 بلوں کی تصحیح کی گئی ۔مردان ،بنوں ،پبی، ایبٹ آباد،مانسہرہ اورسوات میں پسکو کی کھلی کچہر یا ں لگا ئی گئیں مبرصوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے یونین کونسل جہانگیرآباد(چارباغ)میں منعقدکی جس میں ایس ای مردان سرکل شیردادخان ،ایکسین مردان 1 ڈویژن شاہ رس خان،ایکسین تخت بائی فدامحمد،ایس ڈی او شیرگڑھ،ہری چنداورگوجرگڑھی موجود تھے۔