کوئٹہ(آ ن لائن) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے چمن پسنجر ٹرین پرچھاپے سمیت مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کپڑا، کمبلز ، ٹائرز LEDsبرآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کلیکٹر کسٹم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر ٹرین کے ذریعے غیر ملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب چمن سے کوئٹہ آنے والی ٹرین پر ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر ٹرین سے سمگل کیا جانے والا غیر ملکی سامان جس میں بڑی مقدار میں سامان ،غیر ملکی کمبل ، غیر ملکی کپڑے ،LEDs ٹی وی ٹائرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ کسٹم کے عملے نے گزشتہ روزکولپور چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کو روک کر اس سے 200 پارسلز چھالیہ اور سکریپ برآمد کرلیا۔ جسکی قیمت دو کروڑ سے زائد ہے۔