• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، جنوبی پنجاب صوبے، ن لیگ کا آئینی بل جمع، حکومت کو غیرمشروط تعاون کی پیشکش

اسلام آباد(ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے آئینی ترمیمی بل جمع کرا دیاجبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہدخاقان عباسی ‘احسن اقبال اورمریم اورنگزیب نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نئے صوبوں کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم غیر مشروط تعاون کے لیے تیار ہیں‘ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پوراکردیاہے‘اب حکومت کا امتحان ہے‘کہیں وہ اس پر بھی یوٹرن نہ لے لیں‘ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ لوگوںکے مسائل ٹوئٹ سے حل نہیں ہوتے ‘حکمرانوں کا لہجہ ریاست مدینہ والا نہیں‘عمران خان این آر او دے سکتا ہے اور نہ کسی نے مانگا ہے‘حکومت اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے کام کرے ‘الزام کا جواب الزم ہی ہوتا ہے آپ ایک الزام لگائیں ہم دس لگائیں گے،اگرمیرٹ ہوتاتوعثمان بزداروزیراعلیٰ پنجاب نہ ہوتے ‘وزیراعظم کی باتوں پر بھروسہ ہے مگر کارکردگی نظر نہیں آ رہی ‘ اگرپاکستان کے مسائل کاحل احتساب میں ہے توہم سے شروع کریں‘سلیکٹڈ پرائم منسٹرلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق آئینی بل مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناءاللہ خان، عبدالرحمن کانجو نے اپنے دستخطوں سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرایا۔

تازہ ترین