• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری، فریال کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ ہم چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف انداز سے منطقی انجام تک پہنچے۔ جبکہ قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی نہیں بنائی جاسکتی۔درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلاش نہیں کرسکا ہے جبکہ ایف آئی اے کی استدعا پر سپریم کورٹ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی جسکے سامنے پیش بھی ہوئے اور تحریری جواب بھی دیا گیا۔
تازہ ترین