• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی پر قابوپانے کیلئے تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے،غیر سرکاری تنظیمیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)غیر سرکاری تنظیمو ں سپارک اور ایچ ڈی ایف کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا جبکہ سگریٹ مزید سستا کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے تواقعات زیادہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت کو سگریٹ نوشی جیسے مسئلے پر قابوپانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیومن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن، سپارک کے نمائندوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ سےبنیادی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے.جبکہ، تمباکو کی مصنوعات کی قیمتیں اب بھی وہی ہیں۔تمباکو کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں سے تمباکو کی کھپت کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بچانے کیلئے تمباکو پرٹیکسوں کو بڑھایا جائے۔
تازہ ترین