• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف وزارت خارجہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔

ضمیر کابلوف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضمیر کابلوف کی شاہ محمود سے ملاقات
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف

اس موقع پر روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے،افغان امن عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ۔

تازہ ترین